جرمنی میں ٹرینوں کی مزید ہڑتال کا خدشہ ختم

0

برلن: جرمنی میں کئی ہڑتالوں کے بعد بالاخر سرکاری ریلوے کمپنی ڈوئچے بان نے  ٹرین ڈرائیوروں کے ساتھ  تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا معاہدہ کرلیا ہے، جس سے جرمنی میں ٹرینوں کی مزید ہڑتال کا خدشہ ختم ہوگیا ہے، کمپنی اور ڈرائیوروں کی یونین نے معاہدہ کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی سرکاری ریل کمپنی ڈوئچے بان اور ٹرین ڈرائیوروں کے درمیان کئی ماہ سے تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر ڈیڈ لاک چل  رہا تھا، جس کے باعث ٹرین ڈرائیور کئی ہڑتالیں کرچکے تھے، آخری ہڑتال چند ہفتے قبل کی گئی تھی، جو چار روز تک جاری رہی تھی، اب ٹرین ڈرائیور یونین ایک بار پھر ہڑتال کے لئے پر تول رہی تھی، لیکن ڈوئچے بان کمپنی یونین کے ساتھ معاہدہ میں کامیاب ہوگئی ہے، جس سے مزید ہڑتالوں کا خدشہ ختم ہوگیا ہے، معاہدہ میں ڈرائیور یونین کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں، معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں مرحلہ وار 3.3 فیصد اضافہ کیا جائے گا، دسمبر میں پہلا اضافہ ڈیڑھ فیصد کا ہوگا، جس کے بعد مارچ 2023 میں مزید 1.8 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ رواں برس یکم دسمبر کو تنخواہ کے حساب سے ملازمین کو 600 یورو تک کرونا بونس دیا جائے گا، اسی طرح مارچ 2022 میں مزید تمام ملازمین کو 400 یورو کا یکساں بونس ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.