میلان میں طوفانی بارش، گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلتی رہیں

0

میلان: اٹلی کے شہر میلان میں طوفانی بارش ہوئی ہے، جس سے شہر کے ائرپورٹ سمیت کئی علاقے جل تھل ہوگئے ، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی بھر گیا، لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنسے رہے، گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلتی نظر آئیں، امدادی کارکنوں نے کارروائی کرکے کئی لوگوں کو ریسکیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میلان میں جمعرات کو طوفانی بارش ہوئی ہے، جس نے شہر کو جل تھل کردیا، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، اور گاڑیاں اس میں پھنس کر بند ہوگئیں، اطالوی سرکاری خبرایجنسی ’’انسا ‘‘ کے مطابق فائربریگیڈ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کےدوران پانی میں پھنسے ہوئے دو درجن کے قریب افراد کو ریسکیو کیا ہے، بار ش سے میلان کا Malpensa ائرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا، اور پروازوں کی آمد ورفت 2 گھنٹے تک معطل کرنی پڑگئی ،

ائرپورٹ کے کارگو والے حصے میں بھی پانی داخل ہوگیا، جہاں 20 سے زائد ملازم پھنس گئے، اور انہیں چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ نکالا گیا، اس دوران ائرپورٹ پر اترنے والے ایک طیارے میں بھی مسافر پھنسے رہے، اور انہیں کچھ دیر بعد طیارے سے اترنے کی اجازت دی گئی ، جبکہ تین پروازوں کو دوسرے ائرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ کے علاقے میں پونے دو گھنٹے کے دوران 87 ملی میٹر بارش ہوئی، ائرپورٹ پر موجود مسافروں اور عملے نے وہاں پانی بھر جانے کے حوالےسے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جن میں ائر پورٹ پر کئی کئی فٹ پانی جمع نظر آرہا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.