سعودی عرب میں ملازمت کے حوالے سے پریشان پاکستانیوں کیلئے جاب فئیر کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں مقیم ایسے پاکستانی جو اپنی موجودہ ملازمتوں سے مطمئن نہیں ہیں، یا ملازمت کی تلاش میں ہیں، پاکستانی سفارت خانہ نے ان کے لئے جاب فئیر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے انہیں سعودیہ میں بہتر ملازمت تلاش کرنے میں مدد ملے گی، اس کیلئے سفارت خانہ نے پورٹل لانچ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے جاب فیئر کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ریاض میں مقیم پاکستانی پروفیشنل افراد جو ملازمت کی تلاش میں ہیں، یا اپنی ملازمت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ شرکت کرسکتے ہیں، جاب فئیر میں ان پاکستانیوں کو سعودی کمپنیوں کے ذمہ داران سے براہ راست ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ جاب فئیر کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، تاہم اس میں شرکت کے لئے سفارت خانہ نے گوگل فارم کا لنک جاری کردیا ہے، جس میں پاکستانی ورکرز اپنی تفصیل سفارت خانہ کو فراہم کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.