اٹلی میں چور اسکول کی چھت لے اڑے، طلبا کی چھٹی

0

روم: اٹلی میں چور اسکول کی چھت ہی لے اڑے، عملہ پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ چھت پر لگی تانبے کی پلیٹیں غائب تھیں، بارش کی بھی پیشگوئی تھی، لہذا اسکول پہنچے والے بچوں کو چھٹی دینی پڑگئی، یہ واقعہ میلان کے علاقے Forlanini کے نرسری اسکول میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق میلان کے علاقے Forlanini میں نرسری اسکول کے بچے صبح جب اپنے تعلیمی ادارہ پہنچے تو انہیں عجیب صورت حال دیکھنے کوملی، کیوں کہ ان کے اسکول کی چھت کا بڑا حصہ چور چرا کے لے جاچکے تھے، جو تانبے سے بنی ہوئی تھی، چھت کا اسٹرکچر قائم تھا، ، لیکن اس پر لگی تانبے کی پلیٹیں غائب تھیں، جس پراسکول کے 122 طلبا کو واپس گھر بھیج دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ چھت پر لگی تانبے کی پلیٹیں 100 میٹر تک غائب تھیں، اس کا علم ایک دن پہلے شام کو ہی عملہ کو ہوگیا تھا، جب انہوں نے دیکھا کہ گارڈن میں چھت کے کچھ ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں۔

حکام کو شبہ ہے کہ چھٹیوں کے دوران چوروں نے یہ واردات کی ہے، چور چھت پر لگے تانبے کی پلیٹیں اتار کر لے گئے، اور لکڑی کا بنا ہوا ڈھانچہ اسی طرح برقرار رہا، چوں کہ بارش کی پیشگوئی تھی، لہذا طلبا کو چھٹی دے کر واپس بھیج دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.