اٹلی میں جیب ہلکی کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بجلی، گیس کی نئی قیمتوں کا ہوگیا اعلان

0

روم: اٹلی والے ہوجائیں ہوشیار، بجلی اور گیس کا استعمال کرتے وقت جیبوں کا بھی رکھیں خیال، کیوں کہ جمعہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ لاگو ہوجائے گا، عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے اثرات اب اطالوی صارفین پر مزید پڑنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں اس وقت تیل اور گیس کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، تیل 80 ڈالر فی بیرل پر ہے ، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 90 ڈالر تک جاتا نظر آرہا ہے، دوسری طرف گیس کی قیمت بھی دگنی ہو کر 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے، ایسے میں دنیا بھر میں مہنگائی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے، اٹلی میں جہاں پہلے بھی بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں، عالمی منڈی میں مزید اضافے کے بعد جمعہ یکم اکتوبر سے بجلی اور گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق ہونے جارہا ہے، اطالوی ریگولیٹری ادارہ نے اکتوبر سے دسمبر کے دوران تین ماہ کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی 29 فیصد اور گیس کی قیمت 14.4 فیصد بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ادارہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی و گیس پر سبسڈی دی ہے، اس لئے اضافہ کم کیا گیا ہے، ورنہ بجلی 45 فیصد اور گیس 30 فیصد مہنگی کرنی پڑتی، حکومت کی طرف سے سبسڈی کی منظوری کے بعدایزوں کےحساب سے 30 لاکھ گھرانوں کو بجلی اور 25 لاکھ گھروں کو گیس بلوں کی مد میں خصوصی رعائت بھی دی جائے گی، جس کے لئے انرجی بونس دیا جائےگا، رپورٹ کے مطابق ایک عام اطالوی گھر کا بجلی بل گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال 145 یورو بڑھ جائے گا، اور 631 یورو قریب رہے گا، جبکہ گیس بل اوسطاً155 یورو کے اضافے کے ساتھ 1130 یورو سالانہ رہنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.