موسم بہتر ہوتے ہی اٹلی میں تارکین بڑی تعداد میں پہنچنے لگے

0

روم: سمندر کے پرسکون اور موسم بہتر ہوتے ہی تارکین وطن کی بڑی تعداد اٹلی پہنچی گئی ہے، جن میں مختلف ملکوں کے شہری شامل ہیں، تارکین وطن نے مچھلیاں پکڑنے کیلئے استعال ہونے والی پرانی لوپے کی کشتی استعمال کی، جو کسی حادثہ کا سبب بھی بن سکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں تارکین وطن کی آمد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ کچھ دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، سمندر کے پرسکون اور موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی تارکین کی بڑی تعداد جان داؤ پر لگا کر ایک خستہ حال کشتی کے زریعے اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، گزشتہ روز 686 سے زائد تارکین وطن کشتی کے ذریعہ اطالوی جزیرے لپماڈسیا پہنچے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، لمپاڈسیا پہنچنے والے تارکین کا تعلق مراکش، شام، بنگلہ دیش اور مصر سمیت دیگر ممالک سے ہے۔  اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کو بندرگاہ سے چار میل دور اطالوی کوسٹ گارڈ کی پیٹرولنگ ٹیم نے دیکھا، جس کے بعد انہیں بندرگاہ پر منتقل کیا گیا۔ یو این ریفیجی کونسل کے مطابق ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں تارکین کی آمد 5 سال بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بندرہ گاہ پر اتارنے کے بعد تارکین کو لمپاڈسیا کے ریسیپشن سینٹر میں پہنچادیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے، اور ان کے میڈیکل چیک اپ کیے جائیں گے، جس کے بعد انہیں جہاز پر قرنطینہ کردیا جائے گا، دوسری جانب 5 مزید چھوٹی کشتیوں کے ذریعے بھی 119 مزید تارکین لمپاڈسیا پہنچے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.