جزیرے سے ملنے والی یورپی خاتون کی فلمی اسٹوری، یادداشت کھودی، پولیس نے کیسے پتہ چلایا؟

0

برسلز: پرانی فلموں کی اسٹوریوں میں اکثر یہ دکھایا جاتا تھا کہ ہیرو یا ہیروئن کسی حادثے کا شکار ہوکر ندی یا دریا میں گرجاتی ہے ، پھر وہ بہتے ہوئے کہیں دور چلے جاتے ہیں، کسی جگہ کنارے پر لگتے ہیں، یا کوئی انہیں بچا لیتا ہے، تو جان تو بچ جاتی ہے، لیکن یادداشت چلی جاتی ہے، یہ تو فلموں کی کہانیاں تھیں، لیکن یورپی ملک میں ایک خاتون کے ساتھ اس سے ملتا جلتا معاملہ پیش آیا ہے۔

جی ہاں کروشیا میں یہ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں حکام کو ایک جزیرے کے ویران ساحل پر چٹانوں کے درمیان ایک خاتون لاوارث حالت میں بیٹھی ملی، جسے کچھ زخم بھی آئے ہوئے تھے، اس جزیرے پر ریچھ بڑی تعداد میں رہتے ہیں، بہر حال خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ یہ خاتون تو اپنی یادداشت کھوچکی ہیں، البتہ وہ انگریزی فر فر بول رہی تھیں، حکام نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح خاتون کو کچھ یاد آجائے کہ وہ کون ہے، اور کہاں سے اس کا تعلق ہے، لیکن خاتون حادثہ میں یادداشت کھونے کی وجہ سے اپنے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر تھی۔ خاتون کے پاس موبائل فون یا کوئی شناختی دستاویز بھی نہیں تھی، جس سے اس کی شناخت کا پتہ چل سکتا۔

بعد ازاں پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سےاس کی تلاش شروع کی، اس کی تصویر جاری کی گئی جبکہ دلچسپ کیس ہونے کی وجہ سے معاملہ عالمی میڈیا کی زینت بھی بن گیا۔ اس طرح بالاخر یادداشت کھونے والی اس خاتون کی شناخت میں کامیابی مل گئی، کروشین پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو تعلق سلواکیہ سے ہے، ان کا نام Daniela Adamcova اور عمر 57 برس ہے، شناخت میں امریکہ سے ملنے والی ٹپ نے مدد کی ہے، جہاں یہ خاتون 2015 تک رہی ہیں، امریکہ کے بعد یہ آئرلینڈ منتقل ہوگئی تھیں، یہ ایک کامیاب جیولری ڈیزائنز تھی، لیکن بعد میں حالات کی گردش کا شکار ہوئی اور بے گھر ہونے تک نوبت پہنچ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.