اٹلی میں لاکھوں برس پرانا وقت لوٹ آئے گا، مگر کیسے؟

0

بلونیا: کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ لاکھوں برس قبل دنیا کیسی تھی، اس میں کون بستا تھا، اور وہ کیا کرتا تھا، ماحول کیسا تھا، اگر ایسا ہے تو آپ کو یہ موقع اٹلی میں ملنے والا ہے، جہاں آپ کو لاکھوں سال پیچھے لے جایا جائے گا۔

جی ہاں یہ موقع اٹلی کے علاقے بلونیا میں آپ کو ملنے والا ہے، جہاں کی بلدیہ نے آپ  کے لئے ایسا انتظام کیا ہے، کہ آپ لاکھوں برس پہلے کی دنیا میں پہنچ جائیں گے، اور اس دنیا میں موجود ڈائنو سارز اور دیگر دیو قامت جانوروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے، بلونیا میں 9 اکتوبر سے یہ نمائش  لگائی جارہی ہے، جس کے لئے 20 ڈائنو سارز کا انتظام کیا گیا ہے، ’’جراسک تجربہ‘‘ کے نام سے نمائش وینس کی کمپنی کے تعاون سے لگائی جارہی ہے، جس میں لاکھوں برس پرانا ماحول تخلیق کیا جائے گا، اس کے لئے روشنی اور آواز سمیت سب کچھ ایسا ہوگا، کہ آپ کو لگے گا واقعی لاکھوں برس پرانی دنیا میں پہنچ گئے ہیں، یہ ایک سائنس فکشن فلم کی طرح ہوگا۔

جس میں آپ کو اس دور میں بولی جانے والی پراسرار زبانیں بھی سنائی دیں گی، یہ نمائش یورپ کے مختلف ملکوں میں منعقد ہوچکی ہے، اور اب تک  لاکھوں برس پرانی دنیا کے ان مناظر کو 80 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.