تارکین امریکہ اسمگل کرنے والے پاکستانی کی امریکہ کو تلاش، لاکھوں ڈالر کا انعام رکھ دیا

0

واشنگٹن: پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف، پاکستانی شہری مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا سے بڑی تعداد میں لوگوں کو امریکہ اسمگل کرنے میں ملوث نکلا، امریکہ نے ملوث پاکستانی کی تلاش شروع کردی ہے، گرفتاری یا نیٹ ورک کے بارے میں اطلاع دینے پر بڑا انعام بھی رکھ دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق عابد خان پاکستان سے مبینہ طور پر اسمگلنگ کا ایک نیٹ ورک چلا رہا ہے، جو مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا سے بڑی تعداد میں لوگوں کو امریکہ اسمگل کرنے میں ملوث ہے، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عابد خان امریکہ میں داخلے کے خواہشمند افراد کے لیے جعلی سفری دستاویزات بھی فراہم کرنے میں ملوث ہے، حکام کا کہنا ہے کہ عابد خان امریکہ جانے کے خواہش مند افراد سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔ نیٹ ورک تارکین وطن کو پہلے جنوبی اور وسطی امریکہ کے ممالک منتقل کرتا تھا، جہاں سے انہیں امریکہ بھیجا جاتا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی شہری عابد علی خان اور اس کے مبینہ انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کیلئے 2 ملین ڈالر (جو پاکستانی کرنسی میں 34 کروڑ روپے بنتے ہیں) کا انعام رکھ دیا ہے۔ ان میں سے ایک ملین ڈالر عابد خان کو گرفتار کروانے اور ایک ملین ڈالر اس کے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کی معلومات دینے والے شخص کو دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.