اٹلی میں اغوا برائے تاوان کا کیس سامنے آگیا، غیرملکی بھی ملوث نکلے

0

روم: اٹلی میں برطانوی شہری کے اغوا برائے تاوان کا  کیس سامنے آیا ہے، اغوا کاروں میں اٹلی میں مقیم دو تارکین وطن بھی ملوث نکلے ہیں، برطانوی شہری کو قید کرکے رقم کا مطالبہ کیا جارہا تھا، برطانوی تحقیقاتی ادارہ نے بھی تحقیقات میں معاونت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 25 سالہ برطانوی شہری سیاحت کے لئے آیا ہوا تھا، کہ اسے 4 رکنی گروہ نے اغوا کرلیا، اور اغوا کار رہائی کے لئے 7 ہزار یورو تاوان مانگ رہے تھے، برطانوی شہری کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا، اور اسے Marche کے علاقے Monte San Giusto کے ایک فلیٹ میں  قید رکھا گیا تھا، جہاں جمعرات کو کارا بیری پولیس نے چھاپہ مار کر اسے بازیاب کرالیا، جب اطالوی اہلکار وہاں پہنچے تو اغوا کار گروہ کے  چار کارندے بھی فلیٹ میں موجود تھے، جن میں تین مرد اور ایک خاتون تھی، حکام کے مطابق اغوا کاروں میں سے دو اطالوی ہیں، جبکہ دو غیر ملکی ہیں، جو رہائشی پرمٹ پر اٹلی میں مقیم تھے، چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے جس وقت برطانوی نوجوان کو بازیاب کرایا، اس کے ہاتھ میں اغوا کاروں نے ہتھکڑیاں لگا رکھی تھیں، جب کہ بازیابی کے بعد نوجوان نے بتایا ہے کہ چاروں اغوا کار اس پر ہر وقت نظر رکھتے تھے، بازیاب نوجوان کی جسمانی حالت ٹھیک ہے، تاہم اس واقعہ سے اسے ذہنی طور پر دھچکہ پہنچا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.