پیسے دو، گرین پاس لو، اٹلی میں نیا گروہ بے نقاب

0

روم: اٹلی میں گرین پاس ملازمت کے لئے لازمی ہونے کے بعد جعلی گرین پاس فروخت کرنے والے گروہ بھی سامنے آنے لگے ہیں، حکام نے ایسے دو سوشل میڈیا اکاوئنٹس کا پتہ چلا کر کارروائی کی ہے، جہاں پیسے بٹور کر جعلی گرین پاس دینے کی پیش کش کی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر CATANIA (کتانیا) میں دو ٹیلی گرام چینلز کا حکام نے پتہ چلایا ہے، جو جعلی گرین پاس فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے، حکام نے ان دونوں ٹیلی گرام چینلز کیخلاف کارروائی کی ہے، کتانیا پوسٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ان چینلز پر 120 سے زائد اکاؤنٹس سے جعلی گرین پاس فروخت کرنے کی مشہوری کی جارہی تھی، اور اس کے لئے 250 یورو کرپٹو کرنسی میں مانگے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بھی ویکسین لگوائے بغیر گرین پاس بن گئے؟، تحقیقات شروع

اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ نے پوسٹل پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گروپ میں شامل دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ان دونوں افراد کیخلاف پراسیکیوٹر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ ان کے گھروں کی تلاشی لی جائے، اور کمپیوٹر و اسمارٹ فون چیک کئے جائیں۔ دوسری طرف ٹیلی گرام کمپنی نے بھی دونوں چینل بند کردئیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.