شادی کا خرچہ کون دے گا؟، اٹلی کے نوبیاہتا جوڑے میں لڑائی ہوگئی

0

روم: پاکستان میں تو شادی پر اخراجات صدیوں سے خطے میں چلی آرہی رسوم و رواج کے تحت کئے جاتے ہیں، جن میں لڑکے اور لڑکی والوں کی ذمہ داریاں فرائض تقسیم ہیں، لیکن اٹلی میں ایسا نہیں ہے، اس لئے اب ایک نوبیاہتا جوڑے میں اس بات پر لڑائی ہوگئی کہ شادی کا خرچہ کون دے گا۔

اور معاملہ پولیس کو بلانے تک پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق اطالوی علاقے کلابریا میں شادی کے تین روز بعد ہی جوڑے میں اس بات پر لڑائی ہوگئی کہ شادی کے اخراجات میں کون کتنا حصہ ادا کرے گا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق Reggino کے علاقے میں یہ معاملہ پیش آیا ہے، جہاں شادی کے تین روز بعد ہی جوڑے میں اخراجات کے معاملے پر بحث لڑائی تک جا پہنچی، اور شوہر نے بیوی پر حملہ کردیا، شوہر کے تشدد پر بیوی نے بھی کوئی لحاظ نہ کیا اور فوری پولیس کو کال ملادی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو دولہن نے شوہر کے تشدد سے جسم پر آنے والی خراشیں دکھائیں، اور بتایا کہ کس طرح اس کے نئے نویلے شوہر نے شادی کے خرچے کے معاملے پر بحث کے بعد اس پر ہاتھ اٹھا یا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ شادی پر بلائے گئے میوزک بینڈ سمیت کچھ اخراجات ابھی اد ا کئے جانے تھے، اور ان کی ادائیگی پر ہی جوڑے میں لڑائی ہوئی، پولیس کمشنر Bruno Megale نے شوہر کو اب وارننگ دے دی ہے، کہ وہ اپنی بیوی پر تشدد سے باز رہے، ورنہ آئندہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.