امریکہ نے یورپی مسافروں پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

0

واشنگٹن: امریکہ نے 18 ماہ بعد یورپ میں رہنے والوں کے لئے کرونا سے متعلق سفری پابندیاں ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، سابق صدر ٹرمپ نے کرونا وبا سامنے آنے کے بعد سفری پابندیاں لگائی تھیں، جنہیں اب اگلے ماہ ختم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ 8 نومبر سے ان تمام مسافروں پر سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی، جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے، اور جو کرونا کا ٹیسٹ کرائیں گے، امریکہ کے اتحادی یورپی ممالک کا ان سفری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے، اب 8 نومبر سے یورپی مسافر ایک بار پھر امریکہ کا سفر کرسکیں گے، اس سے پہلے صرف یورپی ممالک میں رہنے والے امریکی شہریوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت تھی، اور اس کے لئے بھی سخت شرائط عائد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ سمیت 33 ممالک کے شہریوں کیلئے سفری دروازے کھولنے کا امریکی اعلان

جرمن وائس چانسلر اور چانسلر کے امیدوار اولف شولز نے امریکی اعلان کو بڑی خبر قرار دیا ہے، ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ جرمن و یورپی سرمایہ کاروں، ہماری برآمدات اور باہمی تعلقات کے لئے ایک بڑی خبر ہے، ائر فرانس کے سربراہ نے بھی اسے یورپی مسافروں کیلئے خوش خبری قرار دیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.