یورپی ملک نے غیر قانونی تارکین کا کیمپ اکھاڑ پھینکا، انسانی اسمگلرز بھی گرفتار

0

پیرس: ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک جانے کے لئے سرگرداں غیر قانونی تارکین کا بڑا کیمپ حکام نے اکھاڑ کر پھنک دیا ہے، تارکین کو گاڑیوں میں بھر کر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ آپریشن میں کئی مشتبہ انسانی اسمگلر بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے والے تارکین کی تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا ہے، برطانیہ فرانس پر تارکین کو روکنے کے لئے ناکافی اقدامات کا الزام لگاتا ہے، دوسری طرف فرانسیسی وزیر نے برطانیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، تاہم اب فرانس نے برطانیہ جانے کے لئے Dunkirk کے قریب کیمپ بسا کر بیٹھے ہوئے تارکین کےخلاف آپریشن کیا ہے، اور ان کا کیمپ اکھاڑ پھینکا ہے، برطانوی اخبار   میل کے مطابق اس کیمپ میں خواتین و بچوں سمیت 1500 سے زائد تارکین رہ رہے تھے، جو موقع ملنے پر ربڑ کی کشتیوں کے ذریعہ انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کے موقع کی تاک میں تھے۔

فرانسیسی حکام نے خواتین و بچوں سمیت وہاں موجود تارکین وطن کو کوچوں میں بٹھا کر دیگر علاقوں کے شیلٹرہومز میں منتقل کردیا، تاہم اس دوران کئی تارکین فرانسیسی پولیس کے نرغے سے بھاگ گئے، جبکہ کئی تارکین کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں بھی منتقل کردیا جائے، وہ برطانیہ جانے کی کوشش کرنے کے لئے پھر لوٹ کر آئیں گے، دوسری طرف فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ درمینن کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ انسانی اسمگلر بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے انسانی اسمگلرز کو انسانیت کے مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال کے دوران 13 سو سے زائد گرفتاریاں کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.