اٹلی میں مہنگائی کے وار، خرچ کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوگئی

0

روم: کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح اٹلی میں بھی مہنگائی کے وار جاری ہیں، دوسری طرف مہنگائی اور دیگر وعوامل کی وجہ سے لوگوں کی خرچ کرنے کی صلاحیت میں بھی بڑی کمی آگئی ہے، اس حوالے سے سرکاری ادارہ نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں شماریاتی ادارہ ISTAT نے مہنگائی یعنی افراط زر کے اکتوبر کے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں، جن کے مطابق مہنگائی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اور 2012 کے بعد پہلی بار افراط زر 3 فیصد کی شرح کو چھوگیا ہے، جس کی بڑی وجہ توانائی قیمتوں یعنی بجلی ، گیس اور تیل مہنگا ہونا ہے، دوسری طرف چھوٹے کاروباری اداروں کی تنظیم Confesercenti نے بھی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کے بعد سے لوگوں کی خرچ کرنے کی صلاحیت میں 35 سے 40 ارب یورو کی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے کئی ممالک کا بھرکس نکال دیا، جان کب چھوٹے گی، یورپی یونین نے بتادیا

یہ بھی پڑھیں: 2 یورپی ملکوں میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اٹلی میں حکام فیکٹریوں کیلئے پریشان

تنظیم کا کہنا ہے کہ اب بھی اٹلی میں گھرانوں کی اوسط آمدن کرونا سے پہلے کے مقابلے میں 512 یورو کم ہے، اس کے ساتھ بڑھتی مہنگائی بھی متاثر کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.