اٹلی سے آئی پرواز کے مسافروں کیلئے ایمبولینسیں بلانی پڑگئیں، مگر کیوں؟

0

روم: اٹلی سے آنے والا طیارہ لینڈ ہونے کے بعد مسافروں کی چیکنگ شروع کی گئی، تو حکام پریشان ہوگئے، اور انہیں مسافروں کے لئے ائر پورٹ پر پولیس اور ایمبولینسوں کو بلانا پڑگیا۔ مسافر چارٹر طیارہ کے ذریعہ پہنچے تھے، اور ان میں 19 بچے بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان سے پرتگالی کمپنی یورو اٹلانٹک ائر ویز کی چارٹر پرواز کرکے 179 مسافر بھارتی پنجاب امرتسر کے لئے روانہ ہوئے، پرواز YU-661 بدھ کے روز دن میں تقریباً ڈیڑھ بجے لینڈ ہوئی، چوں کہ بھارت نے بچوں کے علاوہ اٹلی سے آنے والے مسافروں کے لئے ائر پورٹ پر ٹیسٹ لازمی قرار دے رکھا ہے، اس لئے 19 بچوں کو چھوڑ کر باقی 160 مسافروں کا ٹیسٹ کیا گیا، تو 125 مسافروں کی رپورٹ پازیٹو آگئی، بس پھر کیا تھا، ائر پورٹ حکام بھی پریشان اور مسافر بھی پریشان ہوگئے، ائرپورٹ حکام نے مسافروں کو طبی سینٹر میں منتقل کرنے کے لئے ایمبولینسیں طلب کرلیں، جبکہ کچھ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اٹلی میں ٹیسٹ کرا کے آئے ہیں، جو کلئیر آئے تھے، لہذا انہیں جانے دیا جائے۔

مسافروں نے ائرپورٹ سے زبردستی نکلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس بھی طلب کرلی گئی، جو مسافروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی، تاکہ انہیں گھروں کے بجائے حکومتی مرکز منتقل کیا جاسکے، بھارتی میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امرتسر ائرپورٹ کے باہر ایمبولینسوں کی بڑی تعداد کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.