مجھ سے شادی کروگی، برطانیہ میں مسلم جوان نے اشتہار کیوں لگوادئیے؟

0

لندن: مجھ سے شادی کرو گی، برطانیہ میں من پسند رشتہ نہ ملنے پر مایوس مسلم جوان محمد مالک نے مہنگے اشتہاری بورڈ لگوادئیے، جس پر انہیں بڑی تعداد میں خواتین کی درخواستیں بھی مل رہی ہیں، زیادہ درخواستیں آنے پر محمد مالک نے چھانٹی کے لئے دوستوں سے مدد مانگ لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  مغربی لندن کے علاقے Hounslow کے رہائشی 29 سالہ محمد مالک نے شادی کے لئے مرضی کی لڑکی تلاش کرنے کے لئے نیا طریقہ اختیار کیا ہے، جس پر وہ لوگوں اور میڈیا کی نظروں میں آگئے ہیں، محمد مالک نے لندن اور برمنگھم میں بڑے اشتہاری بورڈ لگوائے ہیں، جن پر لکھا ہے کہ مجھے ’’ارینج میرج سے بچائیں، اور پیغام ہے کہ ’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘۔  یہ اشتہاری بورڈ یکم جنوری کو لگائے گئے، اور 14 جنوری تک لگے رہیں گے، تاہم اس سے پہلے ہی محمد مالک کو اپنی ویب سائٹ findmalikawife.com. پر سو سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، جن کی چھانٹی کیلئے انہوں نے اپنے دوستوں کی مدد حاصل کرلی ہے، محمد مالک کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے اشتہاری بورڈ لگانے کے معاملے پر ان کے والدین بھی ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ تخلیقی کام کرنا پسند کرتے ہیں، اور ہر وہ کام کرسکتے ہیں، جس کی اسلام میں ممانعت نہ ہو۔

بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دلہن تلاش کرنے کے لئے پہلے انہوں نے ڈیٹنگ ایپس کا رخ کیا، لیکن وہاں انہیں مایوسی ہوئی، کیوں کہ وہاں انسانی رابطے تو نہیں ہوتے، وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔

اسی طرح  وہ رشتے کرانے والی آنٹیوں کا طریقہ بھی انہیں پسند نہیں، اس لئے انہوں نے یہ نیا طریقہ نکالا۔ اور امید ہے کہ مجھے میری مرضی کی خاتون جلد مل جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ ارینج میرج کے خلاف نہیں، اور اس میں کئی فوائد ہیں، انہوں نے کہا کہ دو برس پہلے وہ ایک خاتون کو اپنی متوقع بیوی کے طور پر دیکھ رہے تھے، لیکن پھر وبا آئی، ان کا کام بھی بند ہوگیا، اور یوں سب کچھ بدل گیا، کیوں کہ انہیں نیا کیریر تلاش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا خرچہ کون دے گا؟، اٹلی کے نوبیاہتا جوڑے میں لڑائی ہوگئی

لڑکی کیسے چاہئے؟

محمد مالک کا کہنا تھا کہ وہ ایسی لڑکی کی تلاش میں ہیں، جس کی عمر 20 برس کے قریب ہو، اور وہ اسلامی مزاج رکھتی ہو، انہوں نے کہا کہ وہ کون سی زبان بولتی ہے، یہ زیادہ اہم نہیں، لیکن وہ پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.