اٹلی میں 6 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی تیاری

0

بریشیا: اٹلی میں 6 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، اٹلی بھر سے لوگ احتجاجی مظاہرے وریلی میں قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے، پاک فیڈریشن اٹلی، تحریک کشمیر اٹلی، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی، پاک کشمیر فورم یورپ، جیوے جیوے پاکستان اٹلی سمیت دیگر تنظیمیں مشترکہ طور پر پروگرام کا انعقاد کریں گے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کےلیے تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں موجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں نے 6 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی ریلی و مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ 9 جنوری کو تمام نمائندہ تنظیموں کے منعقدہ ان لائن اجلاس میں کیا گیا جس میں تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف، نائب صدر چوہدری بابر وڑائچ، جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ، پاک فیڈریشن اٹلی کے سابق چیئرمین چوہدری امجد حسین رولیہ، پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکریٹری آصف رضا، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی کے سرپرست چوہدری شہزاد ساہی، صدر پی کے آئی بلوونیا چوہدری مستنصر وڑائچ، پاک کشمیر فورم یورپ کے رہنمائوں چوہدری ناصر رانجھا، چوہدری زمان احمد کھٹانہ، جیوے پاکستان کے رہنمائوں چوہدری ناصر مشتاق باجوہ، اسلامک سوسائٹی آف اٹلی کے صدر عامر گوندل، چوہدری تنویر چیمہ، سجاد مہر، فہیم خالد، محمد وسیم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تمام تنظیموں کی رائے لی گئی اور مشترکہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروگرام 6 فروری کو بریشیا میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس پر تمام تنظیموں نے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ کشمیر کاز پر ملکر جدوجہد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کا کامیاب کروانے کےلیے تمام تنظیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی اور پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ بڑی تعداد میں کمیونٹی اور مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر بھی تحریک کشمیر کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے گی اور ریلی و مطاہرے کے موقع پر کوشش کی جائے گی کہ اٹلی کے میڈیا اور مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.