اٹلی جانے کیلئے بوریاں بھر کر پیسے دینے والی تین پاکستانی خواتین کا انجام کیا ہوا؟

0

اسلام آباد: اٹلی جانے کی خواہشمند تین پاکستانی خواتین نے ایجنٹ کو بوریاں بھر کر پیسے دئیے، لیکن وہ پھر بھی دغا کر گیا، پاکستان سے تو روانہ کردیا، لیکن جعلسازی آگے جاکر پکڑی گئی۔ اور یہ خواتین اب بھاری رقم دینے کے باوجود مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون زاہدہ پروین اپنی بیٹی مقدس کے ہمراہ اٹلی جانے کی خواہش مند تھی، تاہم اس نے ویزے کیلئے سفارت خانہ میں اپلائی کرنے کے بجائے کسی کے ذریعہ کام کرانے کی کوشش کی اور کسی طرح اس کا رابطہ چنیوٹ کے رہائشی اشفاق سے ہوگیا، جو ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔ اشفاق نے انہیں اٹلی کا ویزا دلانے کا وعدہ کرکے 65 لاکھ روپے اینٹھ لئے، اور پہلے انہیں دبئی پہنچایا، جہاں ایک اور لڑکی مظفر گڑھ کی رہائشی دل آویز بھی ان کے ساتھ پہنچائی گئی۔ دل آویز سے اشفاق نے 35 لاکھ روپے بٹورے تھے، ان تینوں خواتین کے پاسپورٹ پر دبئی میں اٹلی کے جعلی ویزے چسپاں کئے گئے، لیکن وہاں سے براہ راست اٹلی بھیجنے کے بجائے ترکی کے راستے اٹلی بھیجنے کے لئے پرواز پر سوار کردیا گیا۔ تاہم استنبول ائیر پورٹ پر ترک امیگریشن حکام نے ان تینوں خواتین کے پاسپورٹ چیک کئے تو انہیں علم ہوگیا کہ ویزے جعلی ہیں۔ جس پر زاہدہ پروین، اس کی بیٹی مقدس اور مظفرگڑھ والی لڑکی دل آویز کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان خواتین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا، اور دوران تفتیش انہوں نے ایجنٹ اشفاق کے بارے میں معلومات دی ہیں جس پر اس کی تلاش جاری ہے، تاہم غیرقانونی طریقہ اختیار کرنے سے ایک طرف یہ خواتین بھاری رقم سے محروم ہوگئی ہیں اور دوسری جانب گرفتاری و جیل سے معاشرے میں بھی بدنامی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.