اٹلی کے دو کیمپوں میں مقیم تارکین کو منتقلی کا سامنا

0

روم: اٹلی میں تارکین وطن کے دو کیمپوں کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں، جہاں رہنے والے تارکین کو منتقلی کا سامنا ہے، ان میں سے Turin میں قائم  ایک کیمپ کو تو آگ لگنے کے باعث تارکین وطن سے ہنگامی طور پر خالی بھی کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے تورینو TURIN میں تارکین کے سینٹر سے ملحقہ وئیر ہاوس میں بدھ کو اچانک آگ لگ گئی، آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے تارکین کے کمروں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، جس پر اطالوی حکام نے ہنگامی طور پر سینٹر میں مقیم 80 سے زائد تارکین کو وہاں سے نکال لیا، جبکہ فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، حکام کے مطابق آگ اور دھوئیں سے کسی تارک وطن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری طرف کلابریا میں حکام نے San Ferdinando کے علاقے میں قائم تارکین وطن کے خیموں پر مشتمل کیمپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کلابریا کے پرفیکٹ Massimo Mariani نے اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کو بتایا کہ متعلقہ سرکاری اداروں اور تارکین کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تارکین کو زیادہ بہتر اور مہذب رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا، اس کیلئے اب ہمیں صرف فنڈز ملنے کا انتظار ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.