تنخواہ پوری، اور وقت گھر والوں کے ساتھ، یورپی ملک شہریوں کو خوش کرنے کیلئے تیار

0

برسلز: اگر آپ کو کوئی یہ کہے کہ تنخواہ پوری دوں گا، جاؤ گھر والوں کے ساتھ وقت گزار کر آجاؤ، تو آپ سمجھیں گے کہ یہ بندہ مذاق کررہا ہے، لیکن مذاق نہیں، بلکہ بڑے یورپی ملک میں حقیقت میں ایسا ہونے جارہا ہے، حکومت نے نیا قانون بنانے کی تیاری کرلی۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں، اسپین کی، جہاں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آباد ہے، اسپین کی مزدور دوست سوشلسٹ حکومت مسلسل شہریوں کو مختلف اقدامات کے ذریعہ خوش کررہی ہے، اور یہ نیا معاملہ بھی کچھ اسی طرح کا ہے، ہسپانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیا قانون بنانے جارہی ہے، جس کے تحت ورکرز اپنے گھر میں بچوں، بیوی، والدین یا کسی قریبی عزیز کے بیمار ہونے کی صورت میں ایک ہفتے کی چھٹی کرسکے گا، اور اس چھٹی کی اسے پوری تنخواہ دی جائے گی، کوئی کٹوتی نہیں ہوگی، ہسپانوی وزیر برائے سماجی بہود Ione Belarra کا کہنا ہے کہ دو سال سے جاری وبا نے معاشرے کو یہ احساس دلایا ہے کہ اپنوں کا خیال رکھنا کتنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی دوسرےیورپی ملکوں کی طرح اب اپنے شہریوں کو یہ سہولت دینے جارہے ہیں کہ وہ سال میں کم ازکم 7 دن پوری تنخواہ کے ساتھ اپنے پیاروں کی دیکھ بھال میں گزاریں، یہ چھٹیاں گھر میں کسی کے بیمار ہونے یا چیک اپ پر لے جانے کے لئے استعمال کی جاسکیں گی، خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے شہریوں کو سکون ملے گا، اور ان میں قربت اور محبت بڑھے گی، واضح رہے کہ اس وقت اٹلی میں اس طرح کی سالانہ صرف دو چھٹیوں کی اجازت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.