نیا نظام کام کرنے لگا، ائرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

0

اسلام آباد: پاکستان میں ہوائی اڈوں پر سختی اور کرنسی سے متعلق نیا نظام نصب کرنے کے بعد غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوششیں بڑی تیزی سے ناکام بنائی جارہی ہیں، اور مسلسل تیسرے روز باہر جانے والے ایک اور مسافر سے ملکی و غیر ملکی بھاری کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سعودی عرب کے شہر دمام جانے کے لئے کھڑی تھی، اس پرواز میں مردان سے تعلق رکھنے والے عبدالہادی نامی مسافر کی بھی بکنگ تھی، مسافر ائیرپورٹ پہنچا تو انڑنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں اے ایس ایف کے عملے نے دیگر مسافر و ں کے ساتھ اس کے سامان کو بھی چیک کیا۔ جس پر عبدالہادی کے سامان میں سے 2 لاکھ 55 ہزار سعودی ریال، 23 ہزار 500 قطری ریال، اور 40 ہزار روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کتنی کرنسی لارہے ہو، کتنی لے جارہے ہو، سب پتہ چل جائے گا، ائیرپورٹس پر نیا نظام نصب

حکام کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت پاکستانی رو پے میں 1 کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار روپے بنتی ہے۔ مسافر کو کرنسی سمیت تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔ جو ملزم سے کرنسی کے ذریعہ اور اس کے مالک سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.