ٹرین کی چھت پر چھپ کر اٹلی سے فرانس جانے کی کوشش کا خوفناک انجام

0

برسلز: امیگریشن دستاویزات یا ویزا نہ رکھنے والے غیر ملکی اٹلی سے فرانس جانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی ٹرین میں چھپ کر جانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس روٹ پر ایسی ہی کوشش کرنے والے تارک وطن کے ساتھ اب ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والا ایک غیر ملکی فرانس جانے کا خواہشمند تھا، لیکن اس کے پاس ویزا یا امیگریشن دستاویز نہیں تھیں، اس نے فرانس جانے کے لئے خطرناک فیصلہ کیا اور اٹلی سے فرانس جانے والی ٹرین کی چھت پر جا کر چھپ گیا، تاہم اسے پتہ نہیں تھا کہ الیکٹرک ٹرین کی چھت پر چھپنے کا انجام کتنا خوف ناک ہوسکتا ہے، اور یہی ہوا ، اٹلی کے سرحدی علاقے Ventimiglia کے قریب وہ ٹرین کو بجلی سپلانی کرنے والی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں الارم بھی بج اٹھا، اور بجلی بند ہونے سے ٹرین بھی فرانس کی سرحد کے قریب واقع اٹلی کے گاوں Latte کے پاس روکنی پڑگئی۔

جب ٹرین ڈرائیور نے بجلی بند ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی ، تو ٹرین کی چھت پر چھپنے والے بدنصیب غیرملکی کا آگ میں لپٹا ہوا جسم اسے نظر آیا، ڈرائیور نے فوری ریسکیو سروس کو فون کیا، تاہم جب اہلکار وہاں پہنچے تو اس بدنصیب غیرملکی کا جسم پوری طرح جل چکا تھا، اور ناقابل شناخت ہوچکا تھا، حکام کا کہنا ہےکہ اس غیرملکی کا تعلق کس ملک سے تھا، یہ جاننا بھی اب مشکل ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.