اٹلی میں ایشیائی تارک وطن کی جان ہم وطنوں نے ہی لے لی

0

روم: اٹلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں اپنے آبائی وطن سے ہزاروں میل دور محنت مزدوری کے لئے آنے والا ایشیائی تارک وطن اپنے ہی ہم وطنوں کے ظلم کا نشانہ بن گیا، اور اس کی جان چلی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے ریجو ایمیلیا کی ایک فیکٹری میں پیر کے روز افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 3 بھارتی شہری آپس میں لڑ پڑے، اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ان میں تنازعہ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم تنازعہ کا اختتام ایک بھارتی ورکز کی موت کی صورت میں سامنے آیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں میں جھگڑا شام کے وقت ہوا، مقتول پر حملہ کرنے والے بھی بھارتی اور آپس میں بھائی ہیں، جنہوں نے لوہے کی سلاخوں سمیت مختلف اشیا سے مقتول پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں نئے تارکین آپے سے باہر، لڑائی کرکے اپنا ہی نقصان کرلیا

کارا بیری پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اور پراسیکیوٹر آفس کی مدد سے اب دونوں بھائیوں سے تحقیقات کررہی ہے، تاہم فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آسکی کہ ان بھائیوں نے اپنے ہم وطن کے خلاف انتہائی قدم کیوں اٹھایا، اور جھگڑا کس بات پر ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.