تاریخ کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی، جوڑ ے سے اربوں ڈالر برآمد

0

واشنگٹن: امریکی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک جوڑے سے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی برآمد کرلی ہے، اس جوڑے نے یہ واردات 5 برس قبل کی تھی، تب سے ان کی تلاش جاری تھی،

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارہ ایف بی آئی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی میں نیویارک سے جوڑے کو گرفتارکیا ہے، جس میں 34 سالہ Ilya Lichtenstein اور اس کی 31 سالہ بیوی ہیتھر مورگن شامل ہیں، ان کے قبضے سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، جو انہوں نے 5 سال قبل 2016 میں ورچوئل کرنسی ایکسچینج Bitfinex کو ہیک کرکے حاصل کی تھی، یہ جوڑا اب اس کرنسی کو قانونی شکل دینے کی کوشش کررہا تھا، یورو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ 2016 میں جب جوڑے نے یہ کرپٹو کرنسی ہیکنگ کے ذریعہ چوری کی تھی ، اس وقت اس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی، لیکن 5 برسوں میں کرپٹو کرنسی کی قدر بڑھ کر ساڑھے 4 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کرپٹو کرنسی چوری کے بعد مختلف ڈارک نیٹ پر گردش کرتی رہی ہے، جن میں سے کئی سائٹس مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں، جن میں بچوں کا استحصال بھی شامل ہے، اس حوالے سے ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی کامیاب کارروائی کے ذریعہ مجرموں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی بھی ان کے لئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.