شہزاہ محمد کی روشن خیال پالیسی، سعودی شاہی دستے میں خواتین محافظ شامل 

0

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کی روشن خیال پالیسی پر عمل  کرتے ہوئے  شاہی محافظ دستے میں بھی خواتین اہلکار شامل  کرلی گئی  ہیں،جس کے بعد یہ  خواتین اہلکار شاہی خاندان کے  افراد  کی  سیکورٹی  کی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں, ٹویٹر کے ذریعے ایک سعودی خاتون شاہی محافظہ کی اپنی ساتھی اہلکار کے ساتھ تصویر منظرعام پر آئی ہے۔

شہزادہ سطام بن خالد نے دو خواتین اہلکاروں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاہی محافظ دستے میں خواتین کی شمولیت بہت اہم  ذمہ داری ہے،ان خواتین اہلکاروں  کا کام تقریبات اور کانفرنسوں کے انعقاد کے وقت شاہ سلمان اور ان کے اہلخانہ کو سکیورٹی مہیا کرنا ہے۔

 شاہ سلمان کے  تخت سنبھالنے سے قبل  سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی تھی،تاہم  مغرب  سے قربت کے حامل ان کے صاحبزادے اور ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان جو مملکت  کے  اصل حکمران سمجھے جاتے ہیں،انہوں نے روشن خیال پالیسی کے تحت  خواتین  کیلئے  ساری  رکاوٹیں  ختم کردی ہیں۔

انہوں نے  شرعی  قوانین پر زور دے کر آواز اٹھانے والے اہم علما کو گرفتار  کرادیا ہے،اور  تیزی سے ملک کو روشن خیال بنانے کے راستے پر لے کر چل  رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان  کی ہدایات پر اکتوبر 2019ء میں سعودی عرب نے خواتین کی فوج میں بھرتی کا عمل بھی  شروع کیا تھا جبکہ خواتین کو دیگر سیکورٹی فورسز  اور عدلیہ میں بھی شامل کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ  خواتین اب تنہا ڈرائیونگ کرسکتی ہیں اور دکانوں پر بھی کام کرنے کی اجازت ہے،ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بھی خواتین کیلئے الگ راستے اور انتظام ختم کرکے اسے مخلوط کردیا گیا ہے   ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.