بے حیائی پھیلانے پر حکومت کا ایکشن، Bigo بند ، ٹک ٹاک کو نوٹس

0

اسلام آباد: حکومت نے فحاشی پھیلانے والی ایپس کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، پی ٹی اے نےBigo ایپ پر فوری پابندی لگادی ہے ، جبکہ ٹک ٹاک کو بھی فائنل نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ Bigo اور ٹک ٹاک کے خلاف مسلسل معاشرے کے مختلف طبقات کی طر ف سے شکایا ت موصول ہورہی تھیں ، جن میں بتایا جارہا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم معاشرے میں بے حیائی اور اخلاقیات سے عاری مواد پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ، جس کا معاشرے پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

پی ٹی اے نے ان دونوں کمپنیوں کو کئی نوٹسز جاری کئے ، جن میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے مواد کو پاکستانی قوانین اور اخلاقیات کے دائرہ کار میں لائیں ، تاہم یہ کمپنیاں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہیں ۔

لہذا پی ٹی اے نے ملک میں فوری طور Bigo ایپ پر پابندی لگادی ہے ،جبکہ ٹک ٹاک کو بھی حتمی نوٹس دے دیا ہے ، اور اگر کمپنی نے فوری طورپر اپنی ایپ پر بے حیائی پھیلانے والے مواد کو روکنے کے لئے فلٹر نہ لگائے ، تو اسے بھی بند کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.