مسافروں کو رقم واپس کرنے کیلئے ائرلائنز کو ڈیڈ لائن

0

کوپن ہیگن: کرونا وائرس کی وجہ سے  فضائی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، پروازیں معطل و منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں  کے ٹکٹوں کی رقم کئی کئی ماہ سے ائرلائنز کے پاس پھنسی ہوئی ہے، تاہم اب ایک یورپی ملک نے  ائرلائنز کو مسافروں کے پیسے واپس کرنے کے لئے  ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

 جی ہاں ڈنمارک نے ائرلائنز کو مسافروں کے پیسے واپس  کرنے کے لئے یکم دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے، اس حوالے سے  ڈنمارک  کے متعلقہ محکمے نے ریان ائر، ایزی جیٹ، ایس اے ایس سمیت  12 ائرلائنز کو نوٹس دے دیا ہے، ائرلائنز کو ہدایت دی  گئی ہےکہ وہ  مسافروں کے کلیم جلد پراسیس کرکے انہیں یکم دسمبر سے پہلے رقم واپس کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.