ڈرامہ ارطغرل غازی خریدا نہیں ترکی کی طرف سے تحفہ ہے

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ خریدا نہیں گیا بلکہ ترکی کی طرف سے تحفہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ثانیہ سعید کے ارطغرل کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ثانیہ جی ارطغرل ڈرامہ خریدا نہیں ہے بلکہ برادر ملک ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے تحفہ ہے، بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیں، یہاں بھارت مواد کی بہتات تھی، شکر ہے بہتر مواد آیا، آپ ہی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں، انشاءااللہ وہ بھی آن ایئر ہوگا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا تھا ارطغرل ڈرامے کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم یہ ڈرامہ نہ خریدے جانے کی صورت میں کس منصوبے پر خرچ کی جانا تھی۔ کیا ایسا کوئی منصوبہ تھا یا یہ کام بغیر کسی منصوبے کے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.