جرمنی میں مسلمانوں پر حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

0

برلن:جرمنی میں پولیس نے ایک انتہاپسند نوجوان کو مسلمانوں پر نیوزی لینڈ میں ہونیوالے کرائسٹ چرچ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

جرمنی کےشمالی شہر سیلے میں پولیس نے  اس انتہاپسند کو اس وقت گرفتار کیا ،جب یہ شواہد ملے کہ مذکورہ نوجوان نےایک نامعلوم انٹرنیٹ چیٹ میں مسلمانوں پر بڑے حملےکے حوالے سے  خیالات کا اظہار کیا تھا،اس کے فلیٹ پر چھاپے میں انتہاپسندانہ نظریات پر مبنی مواد ،اسلحہ  اور ہارڈ ڈسک  سمیت کئی ممنوعہ چیزیں  برامد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار شخص کافی عرصے سے ایک ایسا حملہ کرنے پر غور کررہا تھا جس میں وہ لاتعداد لوگوں کو مار کر دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کر سکے،ملزم کا مقصد بڑی تعداد میں مسلمانوں کو قتل کرنا تھا۔

خیال رہے کہ  جرمنی  میں حالیہ برسوں کے دوران  نازی  ازم سے متاثرہ انتہاء پسندوں کی تعداد میں  اضافہ ہوا ہے ،جو بالخصوص مسلمان تارکین وطن سے نفرت کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.