کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےشہر کے مختلف علاقوں میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، جس کے مطابق آج شام 7 بجے سے 2 جولائی تک متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
سخت لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مکمل فہرست
ضلع جنوبی
شہر کے ضلع جنوبی میں 11 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔
ضلع جنوبی میں بزرٹہ لائن، ڈولی کھاتہ، لی مارکیٹ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار، مین صدر، آگرہ تاج کالونی اور بہار کالونی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
ضلع میں ڈی ایچ اے خیابان بدر اور خیابان مجاہد کے تجارتی مراکز میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔
ضلع غربی
کراچی کے ضلع غربی میں سب سے زیادہ 33 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
ضلع غربی میں منگھوپیرکے علاقےگلشن معماراور خدا کی بستی کے علاقے لاک ڈاؤن کیا جائے گاجبکہ بلدیہ ٹاؤن کے اسلام نگر، سعید آباد، نیول کالونی میں لاک ڈاؤن ہوگا ۔
ضلع غربی سائٹ ٹاؤن کے علاقوں میٹروول، فرنٹیئر کالونی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔جبکہ دیگر ہاٹ اسپاٹ مقامات کو واچ لسٹ میں رکھاگیاہے۔
ضلع غربی میں کیماڑی، سلطان آباد اور بھٹہ ولیج،اورنگی ٹائون کے داتا نگر، مجاہد کالونی، علی گڑھ، گلفام آباد،ملت آباد،بلدیہ ٹاؤن میں نئی آبادی، مسلم مجاہد کالونی ، آفریدی کالونی،سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر ایل ون، 5 سی، ڈی، 4 بی، سی اور 7 اے کوواچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ضلع شرقی
شہر کے ضلع شرقی میں 29 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں گلشن ٹاؤن کے علاقے محمدعلی سوسائٹی،بہادرآباد اور بلاک 14،عیسی نگری،گلشن بلاک 13 اے ، بی اور سی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
ضلع شرقی میں گلشن جمال،گلشن بلاک 13ڈی ٹو،گلشن اقبال بلاک7،11، گلستان جوہربلاک 2،13، 14اور15میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔
گلشن ٹاؤن کےعلاقے سچل گوٹھ اورصفورہ گوٹھ،عسکری 4، روفی لیک سٹی شامل ہے۔
ضلع شرقی میں جمشید ٹاؤن کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 اور 6، بلتی محلہ، طارق روڈ، مارٹن کوارٹر، فاطمہ جناح کالونی، جہانگیر روڈ، جماعت خانہ، تین ہٹی اور سولجر بازار میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
ضلع وسطی
ضلع وسطی میں 3 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں گلبرگ ٹاؤن میں جوہر آباد، نارتھ کراچی میں سیکٹر 11 ای اورانارکلی مارکیٹ کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ضلع ملیر
ضلع ملیر میں 21 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے”
ملیر کی یوسی بھینس کالونی کی سڑک نمبر 9اور تمام کمرشل علاقے سیل رہیں گے،گلشن حدیدکے فیز ون اور ٹو کی تمام تجارتی مارکیٹیں بند رہیں گی،جعفرطیار میں جناح اسکوائر کی تجارتی مارکیٹ بند رہے گی۔
ضلع ملیر کے علاقےمظفرآبادمیں ڈی ایریا،اولڈایریا تجارتی مارکیٹ،جیکب لائن،مظفرآباد میں مجید کالونی سیکٹر ون اور ٹو،ریڑھی گوٹھ روڈ سمیت تمام علاقوں کی مارکیٹیں بندرہیں گی۔
یوسی مظفرآباد میں اسپتال چورنگی تا حسینی چورنگی،داؤد چورنگی تا 89 پیٹرول پمپ،قائدآباد، گوشت گلی، مرغی خانہ اور علاقے کی تمام مارکیٹیں بندرہیں گی۔
ضلع کورنگی
"کراچی: ضلع کورنگی میں 19 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی گئی ہے”
ضلع کورنگی میں ناصر کالونی، اللہ والا ٹاؤن، پی اینڈ ٹی کالونی، قیوم آباد اے اور بی ایریا، مخدوم بلاول کالونی، عوامی کالونی، 36 بی ایریا بند کیا جائے گا۔
ضلع کورنگی میں معین آباد، کاظم آباد ،گلشن جامی، جعفرباغ ، نشتر اسکوائر، ماڈل کالونی ، الفلاح، ملیر ہالٹ، ملت گارڈن،ملت ٹاؤن، سول ایوی ایشن کالونی، کینٹ بازار، پرانا اقبال آباد بند ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں میں تمام کاروبار بند رہے گا جبکہ متاثرہ علاقوں کے داخلی اور خارجی تمام راستےبھی بندہونگے۔
لاک ڈاؤن کے دوران مقررہ اوقات میں دن 11 سے شام 5 بجے تک پرچون کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے،جبکہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی ہوم ڈیلوری نہیں ہوسکے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گھر کا کوئی ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر کھانے پینے کی اشیاء کے لئے باہر جاسکے گا،اسے بھی گھر سے باہر نکلنے کی معقول وجہ بتانا ہوگی۔
متاثرہ علاقوں میں تمام صنعتیں لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گی،ڈبل سواری پر سختی سے پابندی ہوگی،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، آن لائن ٹیکسی سروس بھی بند رہے گی۔
میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔
نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز لاک ڈاؤن پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔