مجھے جیل سے نکالا جائے میں کچھ بھی ۔۔۔۔۔ جیو کے مالک میر شکیل نے بڑی آفر کردی

0

لاہور: جیو گروپ کے مخالف سمجھے جانے والے میڈیا گروپ بول  پر ایک امریکی وکیل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میرشکیل اپنے خلاف چلنے والے مقدمے سے جان چھڑانے کیلئے اپنا میڈیا گروپ فروخت کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بول  نیوزپرایک امریکی وکیل مارک تھامس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میر شکیل مقدمے سے جان چھڑانے کیلئےاپنا میڈیا گروپ فروخت کرنے پر تیار ہوگئے ہیں، لیکن ان کا بیٹا ابراہیم اس کی مخالفت کررہا ہے،اور وہ سرکاری حکام کو بھی مطمئن کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میر شکیل  موجودہ صورتحال سے تنگ آگئے ہیں اور وہ  چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنے اثاثے فروخت کرکے مستقل بیرون ملک چلے جائیں ۔

نیب ریفرنس

نیب نے جیو ٹی وی اور جنگ اخبار کے مالک  میر شکیل الرحمن کے خلاف جو ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا ہے، اس میں ان پر 1986 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف کی ملی بھگت سے لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاون میں ایک ایک کنال کے 54 قیمتی پلاٹ  حاصل کرنے، سڑک کی اراضی بھی اپنے پلاٹوں میں شامل کرنے کے الزامات لگائے ہیں، جس سے خزانے کو 143 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔

میرشکیل کے علاوہ نوازشریف بھی اس کیس میں ملزم ہیں، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ ہمایوں فیض رسول اور ڈائریکٹر لینڈ میاں بشیر احمد بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

نوازشریف کو ریفرنس میں تفتیش کیلئے نیب نے نوٹس بھیجا تھا تاہم وہ لندن میں ہیں، اور پیش نہ ہوئے، جس پر نیب نے انہیں اشتہاری قرار دلانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔.

نیب نے ریفرنس میں کہا ہے کہ دوران تفتیش ملزم میر شکیل الرحمن کیخلاف تمام شواہد مل گئے ہیں، جو ریفرنس کا حصہ بنادئیے گئے ہیں، ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 12 مارچ کو نیب نےگرفتار کیا تھا، اورریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان کی طبعیت خرابی کے بعد انہیں جیل کے بجائے اسپتال  منتقل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.