نوازشریف سے رابطے کی خبروں پر جہانگیر ترین کا جواب آگیا

0

لندن; برطانیہ میں مقیم تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نواز شریف سے رابطے کے متعلق لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہوں ، میرا نواز شریف سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، میں اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جہانگیر ترین نے رانا ثنا کا نام لئے بغیر کہا کہ ڈوبتی کشتیوں کو سہارا دینے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف میں کچھ لوگوں کی وساطت سے رابطہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.