"را” نیٹ ورک سے جڑا ایک اور کارندہ پکڑا گیا

0

کراچی:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں ایک اوراہم کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی  را سے جڑے نیٹ ورک کا ایک اور کارندہ پکڑا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا ہے، یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، اور اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد  کرلیے گئے ہیں۔

ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کرتا تھا، ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ’’را‘‘ کا سلیپر سیل پکڑا گیا

فیڈرل ایجنسی کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں  جبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.