گلف ائر کا پائلٹس اور ائیرہوسٹس سمیت عملے کو وزن کم کرنے کا حکم
منامہ: کرونا بحران کی وجہ سے دنیا کی اکثر ائر لائنز ملازمین کی ملازمتیں او ر تنخواہیں کم کررہی ہیں، لیکن بحرین کی قومی ائرلائن ’’گلف ائر‘‘ نے اپنے ملازمین کو وزن کم کرنے کا ٹاسک دے دیا وزن کم کرنے میں ناکام رہنے والے ملازمین پر جرمانے اور انضباطی کارروائی کی جائے گی.
بحرینی میڈیا کے مطابق گلف ائر نے اپنے ملازمین سے کہا ہےکہ وہ جولائی کے آخر تک اپنے وزن میں 12 فیصد کمی لائیں ، جو عملہ اس ہدایت پر عمل نہیں کرے گا، اس کیخلاف حکمنامے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جاسکتی ہے.
دو ہفتوں بعد ملازمین کا وزن چیک کیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ آیا انہوں نے حکم نامے پر عمل کیا ہے یا نہیں، جو عملہ اس ہدایت نامہ پر عمل نہیں کرے گا، اسے وارننگ یا وزن کم کرنے تک جبری رخصت پر بھیجا جاسکتا ہے۔
ائیرلائن کی جانب سے وزن کم کرنے کے حکم نامے میں زیادہ زور پائلٹس اور ائرہوسٹیسز پر دیا گیا ہے،