ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، فیصلہ ہوگیا

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو کرونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم بورڈ اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا، جس میں رواں برس اکتوبر نومبر میں ہونے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب 2021 اور 2022 میں ہوں گے، تاہم ان کے میزبان ممالک کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں ہونا والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی نے 2023 میں ہونے والے پچاس اوورز کے ورلڈ کو چھ ماہ کیلئے آگے بڑھادیا ہے ، اب 50 اوورز کا ورلڈ کپ فروری مارچ کے بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.