بھارت میں لڑکی کی پیدائش کا غم، ماں اور باپ دونوں کی زندگیاں لے گیا

0

اگرتلہ: بھارت میں لڑکی کی پیدائش پر باپ نے خود کشی کرلی جبکہ سسرال کے طعنوں سے پریشان ماں کو بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی موت کے منہ میں چلی گئی۔

اگرتلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ سپرا داس کے ہاں 4 روز قبل بچی کی پیدائش ہوئی تھی، جس پر خاتون کو اس کے سسرال کی طرف سے طعنے دئیے گئے جبکہ اس کا شوہر گوبن داس بھی لڑکی کی پیدائش پر ناخوش تھا، گوبن 3 روز تک بیوی سے اس بات پر جھگڑتا رہا کہ بچی کی پیدائش کیوں ہوئی ہے، اور پھر اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی اور یوں اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

شوہر کی خودکشی اور سسرال کے طعنوں سے پریشان سپرا داس کو بھی بعد میں دل کا دورہ پڑا، اور وہ بھی چل بسی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت جوڑا گوتم نگر   کا رہائشی تھا، اس کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ سپرا کی ساس نے لڑکی کی پیدائش کے بعد سے ہنگامہ کھڑا کررکھا تھا،اور وہ مسلسل اپنی بہو پر لعن طعن کررہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.