ملک میں ایک ماہ کے دوران ریکارڈ موٹر سائیکلز فروخت

0

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریکارڈ تین لاکھ موٹر سائیکلیں فروخت ہوئی ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں نے جذبہ حب الوطنی کی انوکھی مثال قائم کردی،کراچی کے شہریوں نےیوم آزادی پرریکارڈ 25 ارب کی خریداری کی۔

کراچی تاجر اتحاد کے صدرعتیق میر کا کہنا تھاکہ شہریوں نے جھنڈے، جھنڈیاں، باجے،ٹی شرٹس، بیجز،کیپس، خواتین کی جانب سے  سبز ریڈی میڈ گارمنٹس، دوپٹےاور آتشبازی کے سامان سمیت دیگر چیزیں خریدی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.