اٹلی نے ائیرپورٹ سیفٹی میں ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

0

روم: اٹلی پر کروناوائرس نے بہت مہلک وار کئے تھے، اور ایک وقت میں وہ یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک تھا،تاہم اس وبا پر قابو پانےکیلئے جس تیزی سےاقدامات کئے،ان کی وجہ سے اب اٹلی سفری انتظامات کے حوالے سے دنیا پر بازی لےگیا ہے،عالمی تنظیم نےاٹلی کی تعریف میں بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کا تعین کرنے والی تنظیم ’’اسکائی ٹریکس‘‘ نے روم کے ائرپورٹ کو دنیا بھر کا سب سے محفوظ ہوائی اڈا قرار دے دیا ہے، تنظیم کے مطابق روم کا فیومیسینو ہوائی اڈا جو لینارڈو ڈی وینسی کے نام سے بھی مشہور ہے، دنیا بھر میں کرونا کے خلاف حفاظتی انتظامات میں ٹاپ پر آگیا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق روم کے ہوائی اڈے کو فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے، اسکائی ریٹنگ کا کہنا ہے کہ روم ائرپورٹ کو یہ اعزاز وہاں کرونا کے حوالے سے لگائے گئے مختلف زبانوں میں پوسٹرز، ماسک کا استعمال  یقینی بنانے، صفائی ستھرائی، ٹریکنگ  جیسی وجوہات کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ تنظیم نے  کسی دوسرے یورپی ملک کے ہوائی اڈے  کو  فائیو اسٹار رینکنگ جاری نہیں کی، تاہم لندن کے ہیتھرو، اسپین کے (Málaga-Costa del Sol Airport AGP) اور فرانس کے (Nice Côte d’Azur Airport NCE) کو تھری اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔

ریٹنگ

اسکائی ٹریکس کے ریٹنگ سسٹم کے تحت فائیو اسٹار کا درجہ اسے دیا جاتا ہے، جہاں صفائی سمیت دیگر انتظامات کا معیار انتہائی بلند ہو، فور اسٹار کو اچھی میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ تھری اسٹار ایوریج، اور ٹو اسٹار سب سے کم تر ریٹنگ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.