جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو کروڑوں روپے جرمانہ

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ پر لندن میں تین جائیدادیں چھپانے کا الزام ثابت ہوگیا، ایف بی آر نے ان پر ساڑھے تین کروڑ جرمانہ عائد کردیا ہے، لندن جائیدادیں چھپانے کا الزام ثابت ہونے سے جسٹس فائز عیسٰی کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے۔

جن کا معاملہ سپریم کورٹ نے واپس سپریم جوڈیشل کونسل  کو بھیج دیا تھا،واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف حکومت  نے ریفرنس دائر کیا تھا، جن میں ان پر لندن میں خفیہ جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا تھا۔

سرینا عیسیٰ کے الزامات

جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ساڑھے تین کروڑ جرمانہ عائد ہونے پر ایف بی آر پر الزامات عائد کرنے شروع کردئیے ہیں، انہوں نے جرمانہ عائد کرنے والے افسر ذوالفقار احمد کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مصنوعی ٹیکس ذمہ درایاں نکالی گئیں، میں اس فیصلے کو چیلنج کروں گی، فیصلے سے قبل میرا موقف نہیں سنا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.