سوئٹزرلینڈ نے 10 یورپی ممالک قرنطینہ فہرست میں ڈال دئیے

0

جنیوا: سوئٹزرلینڈ نے کرونا سے زیادہ متاثرہ 15 ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کردی ہے، ان ممالک میں اہم یورپی ملک بھی شامل ہیں،جہاں سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، خلاف ورزی یا ان ممالک کے سفر کو چھپانے کی کوشش پر بھاری جرمانہ کا انتباہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے برطانیہ، ہالینڈ اور بیلجئیم سمیت مزید 15 ممالک سے آنے والوں کے لئے قرنطینہ لازمی قراد دے دیا ہے، ان ممالک میں ڈنمارک، آئرلینڈ، آئس لینڈ، ہنگری، لکسمبرگ،  پرتگال، سلوینیا جیسے یورپی ملکوں کے علاوہ ایکواڈور، مراکش، اومان، نیپال اور جمیکا شامل ہیں۔ اس سے پہلے لازمی قرنطینہ کی فہرست میں امریکہ، بھارت، ارجنٹائن اور برازیل سمیت 44 ممالک شامل تھے، 15 ملکوں  کے اضافے کے ساتھ اب یہ فہرست 59 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی اور فرانس کے علاقے

سوئٹزرلینڈ کی لازمی قرنطینہ کی فہرست میں اٹلی اور فرانس کے سرحدی علاقے بھی شامل کئے گئے ہیں، سوئس وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے تمام مسافروں بشمول سوئس شہریوں کو لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، ان ممالک  سے آنے والے 10 ہزار سے زائد مسافروں کو جمعہ کے روز قرنطینہ کیاگیا ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان  ممالک سے آنے والے کسی مسافر نے متعلقہ حکام کو آگاہ نہ کیا، تو اس پر 10 ہزار سوئس فرانک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.