نوازشریف کے اشتہار چھاپنے کیلئے انتطامات مکمل

0

 اسلام آباد: حکومت نے ن لیگ کے لندن میں موجود قائد نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کے لئے رقم اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے، جبکہ عدالت نے نوازشریف کو 24 نومبر تک پیشی کا حتمی نوٹس دے دیا ہے، جس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دے کر فیصلہ سنادیا جائے گا۔

ادھر لاہور پولیس نے بھی نوازشریف کیخلاف بغاوت مقدمہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث، انچارج سی آئی اے اقبال ٹاؤن انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان ٹیم میں  شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں فوکس نوازشریف پر رہے گا، جنہوں نے اپنے خطاب میں قومی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش کی، جبکہ ان کا خطاب سننے والے رہنماؤں کو دوران تحقیقات کلئیر کیا جاسکتا ہے۔

اشتہارات کی تیاری مکمل

حکومت نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرانے کے لئے رقم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرادی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے 60  ہزار روپے عدالت میں جمع کرائے ہیں، جن سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ کیس کے مجرم نوازشریف کی طلبی کے اشتہار شائع کرائے جائیں گے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں نوازشریف کو پیشی کے لئے 24 نومبر کی حتمی مہلت دے دی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف  کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ نوازشریف دھوکہ دے کر لندن گئے ہیں، اور ان کے خلاف نیب آرڈینینس سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، نیب قانون کے تحت نوازشریف کو غیر حاضری پر 3 برس تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.