جلسوں سے کرونا پھیلنے پر ماہرین کی وارننگ، صفدر، کائرہ بھی مبتلا، مریم کا ٹیسٹ

0

اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیاسی جلسوں اور اجتماعات سے کرونا کے کیس بڑھنے لگے ہیں، جس سے طبی ماہرین میں تشویش پیدا ہورہی ہے، گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم میں مریم اور بلاول کے ساتھ  مصروف کیپٹن صفدر اور قمر زمان کائرہ کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ مریم نواز کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی جلسوں میں مصروف دو رہنما ن لیگ کے کیپٹن صفدر اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، اپنے شوہر کے متاثر ہونے کے بعد مریم  نے بھی ٹیسٹ کرایا ہے، تاہم کلئیر آیا ہے، اس دوران طبی ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ سیاسی جلسوں اور شادیوں سمیت اجتماعات کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس شدت اختیار کرسکتا ہے، گزشتہ کچھ ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلسوں اور اجتماعات پر فوری پابندی لگائی جائے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر طبی تنظیموں   کے  رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما اور عوام دونوں بے احتیاطی کررہے ہیں، جس طرح جلسے کئے جارہے ہیں، ان کے اثرات اگلے کچھ دنوں میں ظاہر ہوں گے، صورتحال بگڑ سکتی ہے، اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.