جدہ میں نادرا نے سسٹم اپ گریڈ کردیا

0

جدہ:پاکستان سے گئی ہوئی نادرا کی ٹیم نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے سہولتوں کو اپ گریڈ کردیا ہے، نئے نادرا سینٹر کا افتتاح قونصل جنرل خالد مجید نے کیا، جس کے بعد پاکستانیوں کو زیادہ آسانی سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویز کی سہولت میسر آسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے جدہ میں نادرا نے اپنا سسٹم اپ گریڈ کردیا، جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ میں نئے نادرا سینٹر کا افتتاح قونصل جنرل خالد مجید نے کیا۔ نئے مرکز کے قیام سے سعودی عرب بالخصوص جدہ اور اس کے اطراف میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اب زیادہ تیزی سے اور بہتر طور پر نادرا کی خدمات میسر آسکیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.