انسانوں کی اسمگلنگ، پاکستانیوں سمیت متعدد گرفتار

0

روم: اطالوی پولیس نے پانچ دسمبر کی شام کو انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیک وقت کئی شہروں میں چھاپے مار کر 19 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں کئی پاکستانی اور افغان شہری بھی شامل ہیں، یہ افراد تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچاتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ چھاپے ہفتے کے روز اطالوی شہروں باری، میلان، ٹیورین اور وَینٹی مِیگلیا میں مارے گئے، ان پکڑے گئے افراد میں پاکستانیوں اور افغانیوں سمیت اطالوی اور عراقی کرد باشندے شامل ہیں۔ مشتبہ ملزمان مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو اس لیے غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچاتے تھے کہ بعد ازاں انہیں پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں کے طور پر اسکینڈنیوین اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک میں پہنچا دیا جائے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ کرنے والا یہ گروپ ایسے ہر تارک وطن کو فرانس تک پہنچانے کے بدلے تقریبا چھ ہزار یورو کے برابر رقم (11 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے) وصول کرتا تھا۔ یہ رقم یا تو یورپی یونین پہنچنے والے تارکین وطن کے رشتے دار ان مشتبہ افراد کو بینکوں کے ذریعے منتقل کرتے تھے یا پھر وہ زیادہ تر ترکی میں مختلف رابطہ کاروں کو ادا کی جاتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.