سکھ تنظیم نے پاکستان سے مدد مانگ لی

0

سکھوں کی تنظیم وائس آف فریڈم نے پاکستان سے مدد مانگ لی، تنظیم کے صدر امرجیت سنگھ نے پاکستان سے سکھوں کی کھل کر حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سکھ قوم کو پاکستان کی حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں بھی ہماری آواز بنے،  یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔

اپنے ویڈیو بیان میں سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھی ہماری لئے آواز اٹھائی ہے، لیکن پاکستان ہمارا مکہ مدینہ ہے، سکھوں کے معاملے پر بات کرنا پاکستان کا کینڈا سے زیادہ حق ہے۔ انہوں نےکہا کہ برطانیہ کے 36 ارکان نے سکھوں کے لئے آواز اٹھائی ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نےکہا کہ نئی دہلی میں لاکھوں سکھ مودی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،مودی کی کسانوں کے خلاف پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،ہندو توا ایجنڈے کے زیر نگرانی پانچ اگست کو اقدام اٹھایا گیا،شہریت کا نیا قانون لا کر دو سو ملین مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا،سکھ کمیونٹی ہندو توا آڈیولوجی کو چیلنج کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں،دہلی سمیت پوری دنیا میں سکھوں نے اس معاملے پر آواز بلند کی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.