بھارتی جمہوریت بے نقاب، دہلی کے وزیراعلیٰ کو اپنی پولیس نے بند کردیا

0

دہلی:دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والے بھارت میں جمہوریت کی قلعی کھل گئی،سکھ کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن و گرفتاریوں کیلئے جگہ دینے سے انکار پر دہلی کے وزیراعلی ارویندکجریوال  کو گھر پر نظر بند کردیا گیا،مودی حکومت کسانوں کو گرفتار کرکےدہلی کےاسٹیڈیم میں رکھنا چاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی سےتعلق رکھنے والے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا تھا کہ ان پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ احتجاجی سکھ کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مرکزی حکومت کا ساتھ دیں اور ہزاروں کسانوں کو گرفتار کرکے رکھنے کیلئے دہلی کےاسٹیڈیم استعمال کرنے دیں،جنہیں مودی حکومت کھلی جیل بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے احتجاج میں شدت، ہڑتال سے بھارت مفلوج

کیجریوال نے بتایا تھا کہ شدید دباو کے باوجود انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم اس کے بعد سے دہلی کے وزیراعلی کو عملی طور پر گھر میں نظر بند کردیا گیا اور ان کی ماتحت پولیس ہی انہیں کسی سے ملنے یا رابطہ کرنے نہیں دے رہی۔ اس صورتحال کا علم ہونے پر عام آدمی پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہیں جبکہ نائب وزیر اعلی منیش سسواڈا بھی احتجاج میں کارکنوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ کارکن وزیراعلی کو بازیاب کرو کے نعرے لگا رہے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی حکام وزیراعلی دہلی کو نظربند کرنے کی تردید کر رہے ہیں۔ تاہم کیجریوال کے گھر پر بھاری پولیس نفری موجود ہے اور وہ کسی کو اندر نہیں چھوڑ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.