اٹلی میں خریداری پر ’’کیش بیک اسکیم‘‘ کیلئے رش

0

روم: اٹلی میں کرسمس کی خریداری پر کیش بونس اور لاٹری میں شریک کرنے کی اسکیم منگل سے شروع ہوگئی ہے، اسکیم میں حصہ لینے کے لئے لوگوں نے بڑے پیمانے پر رجسٹریشن کے لئے Io ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی، جس سے تکنیکی مسائل بھی آگئے۔

بالخصوص لوگوں کو کریڈٹ کارڈ ایپ پر رجسٹر کرانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ کیش بیک اسکیم کے تحت خریداروں کو کارڈ کے ذریعہ خریداری پر 150 یورو تک کا کیش بیک دیا جائے گا، جبکہ انہیں ایک ملین یورو کی لاٹری میں شریک کیا جائے گا، اطالوی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسکیم میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے، اور جو تکنیکی مسائل آئے ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کی کیش بیک اسکیم میں شمولیت کیسے کریں

خیال رہے کہ اطالوی حکومت نے کرسمس کے موقع پر خریداری کرنے والوں کے لئے کیش بیک اسکیم کا اعلان کیا ہے، یہ اسکیم 8 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی، اس میں حصہ لینے کے لئے ضروری کہ آپ جو خریداری کریں، اس کی ادائیگی کارڈ کے ذریعہ کی جائے، اسکیم کا حصہ بننے والوں کو نہ صرف 150 یورو تک  کا ری فنڈ ملے گا، بلکہ وہ بہت سے دیگر انعامات اور سب سے بڑھ کر ایک ملین یورو کی لاٹری کی قرعہ اندازی میں بھی شامل کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.