راشد لطیف پی ٹی وی سے فارغ

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) کے نئے چیئرمین نعیم بخاری نے چارج سنبھالتے ہی ادارے میں کام کرنے والے زیادہ تنخواہ لینے ملازمین کو برطرف کردیا، چیئر مین پی ٹی وی نے سابق کپتان راشد لطیف سمیت 8 سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازمین کی برطرفی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر 52 سالہ راشد لطیف 2016 سے پی ٹی وی سپورٹس سے منسلک تھے اور ڈائریکٹر اسپورٹس پی ٹی وی ڈاکٹر نعمان نیاز کے پروگرام گیم آن ہے میں بطور تجزیہ کار شرکت کرتے تھے۔ برطرفی کے حکم کے مطابق راشد لطیف 2016 میں پی ٹی وی میں شامل ہوئے تھے۔

 برطرفی آرڈر میں کہا گیا کہ پی ٹی وی کی مالی پوزیشن اس وقت انتہائی کمزورہے جبکہ ادارے میں پہلے ہی 3 ہزار 560 سے ریگولر ملازمین موجود ہیں، ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازمین کی تعداد میں زبردستی کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے راشد لطیف سمیت 8 افراد کو برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ نکانے جانے والے ملازمین میں راشد لطیف دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم تھے جن کی تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.