پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی

0

اسلام آباد: پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی ہے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد کمبائنڈ میری ٹائم فورس ہیڈ کوارٹرز بحرین میں کیا گیا، کموڈور عبدالمنیب نے ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیر سے کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر CTF-151 کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس۔ 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ کموڈور عبدالمنیب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے مشترکہ مقصدکے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مابین روابط اور تعاون پر روشنی ڈالی اور اسی جذبے کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کمبائنڈ میریٹائم فورس 151 کمانڈر کمبائنڈ میریٹائم فورس کی ماتحت کام کرنے والی تین  ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے تحت ہارن آف افریقہ، خلیج عدن اور ملحقہ سمندری علاقوں میں بحری قزاقی سے نمٹنا ہے۔ قبل ازیں پاک بحریہ کو آٹھ مرتبہ CTF-151کو کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جواس اشتراک کے اتحادیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، ترکی کے سفیر کمال دمیرسلر، امریکی نیوی کے وائس ایڈمرل سیمیول جے پاپارو کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، ریئر ایڈمرل محمد یوسف الآصام کمانڈرائل بحرین نیول فورس اور دیگر سینئر سفارتکار اور نیول افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.